کوئی مائی کا لعل صوبوں کے حقوق پر قبضہ کرنے کی کوشش نہ کرے :مولانا فضل الرحمن

Maulana Fazal ur Rehman in Quetta Jalsa
کیپشن: Maulana Fazal ur Rehman Speech at PDM Quetta Jalsa |
سورس: Image Source : Screenshot

کوئٹہ :ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فرانس اور ڈنمارک نے بڑا جرم کیا ہے ،ہم فرانس اور ڈنمارک کو پیغام دیتے ہیں کہ  ایسے ناپاک اقدامات ہوں گے تو یاد رکھو ردعمل بھی آئے گا ،انہوں نے کہا ہم پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سے توہین آمیز خاکوں کی سنگین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن کا کہنا تھااب این آر او ہماری نہیں تمہاری ضرورت ہوگی ،چرسیوں اور بھنگیوں کی حکومت نہیں چاہیے ،ہمیں شریفوں کی حکومت چاہیے ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں پہلے دن سے عمران کی حکومت کا انکار کرتا رہا ہوں ،پہلے دن سے اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا ،ادارے ملک کیلئے ناگزیر ہوتے ہیں ،عمران نے انصاف کے نام پر لوگوں کو دھوکا دیا ،کہا ایک کروڑ نوکریاں دونگا آج لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمن کا کوئٹہ جلسے کا مکمل خطاب ۔۔۔مکمل ویڈیو دیکھیں 

مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا ہم اداروں کے دشمن نہیں ،اداروں کا احترام کرتے ہیں ،حکومتی خارجہ پالیسی ہے ہی نہیں اور نہ شعور ہے کہ خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے ،آج افغانستان بھی آپ کی بات نہیں کررہا ،اس وقت بھی کہا تھا ملک ان کے حوالے نا کرو ،پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ،اپنی خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ہم نے چین اور سعودی عرب کو ناراض کر دیا ہے ،ہم کشمیریوں کو اپنے جسم کا حصہ سمجھتے ہیں ،کیا عمران خان نے خود کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا مشورہ نہیں دیا تھا ،ہماری خارجہ پالیسی کا محور ہمیشہ کشمیر رہا ہے ، موجود ہ حکومت نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے ۔

سندھ کے جزائر سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سندھ ہو یا بلوچستان جزائر پر سندھ اور بلوچستان کا حق ہے ،ہم 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی نہیں ہونے دینگے ،کوئی مائی کا لعل بلوچستان کے حقوق اور ملکیت پر قبضہ کرنے کا نہ سوچے ،کوئی مائی کا لعل نہ سوچے کے چھوٹے صوبوں کے حقوق پر قبضہ کر لینگے ،بلوچستان نے جس طرح آزادی مارچ میں ساتھ دیا وہ مجھ پر قرض ہے ،مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جو حشر پشاور کی بی آر ٹی کا ہوا ہے وہی پورے پاکستان کا ہے، اُس وقت بھی کہا تھا ملک مزید ان کے حوالے نہ کرو، مزید معیشت تباہ ہوگی اور انہوں نے پاکستان کی معیشت تباہ و برباد کردی ہے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا آج پاکستان کی معیشت حکومت نے تباہ و برباد کر دی ہے ،پاکستان اب معاشی لحاظ سے کنگال ہو چکا ہے ،پاکستان کے سرکاری اداروں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ،ریڈیو پاکستان، پی آئی اے کے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں ،مظلوم طبقے کی چیخ و پکار کیوں حکومت کو سنائی نہیں دیتی ،عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں کہاں دینی ہیں 26 ہزار لوگوں سے روزگار ہی چھین لیا ،پاکستان کی ایسی صورتحال ہمیں قبول نہیں ،اب یہ سفر جاری ہے اور جاری رہے گا ۔