بھارت کو تاریخی شکست، کپتان بابر اعظم کے والد خوشی سے آبدیدہ

India\'s historic defeat, Captain Babar Azam\'s father is happy
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں پاکستانی ٹیم نے جب پہلی بار انڈیا کو شکست سے دوچار کیا تو اس خوشی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد رو پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم کے والد خوشی سے رو رہے ہیں جبکہ ان کے اردگرد لوگ انھیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

کرکٹ کے معروف ماہر مظہر ارشد نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی عدنان اکمل کے ولیمے پر کپتان بابر اعظم کے والد سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت بابر کے والد نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ بابراعظم کا ڈیبیو ہونے دو، آگے سارا میدان بابر کا ہوگا۔