سوڈان میں فوج نے بغاوت کردی ، وزیراعظم گھر میں نظر بند

سوڈان میں فوج نے بغاوت کردی ، وزیراعظم گھر میں نظر بند

خرطوم :سوڈان میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ۔ فورسز نے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک کو گھر میں نظر بند کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان میں فوج نے بغاوت کرکے منصب سنبھال لیا  جبکہ فورسز نےوزیراعظم عبداللہ ہمدوک کو گھر میں نظر بند کردیا  ہے ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں جبکہ سوڈان کے وزیرصنعت کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے انہوں نے فوج کی بغاوت کے بارے ٹویٹ کی تھی جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ فوج ان کے گھر کے باہر موجود ہے ۔

دوسری طرف سوڈان میں جمہوریت پسند گروپوں نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے ۔

یاد رہے کہ سوڈان میں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور فوج کنٹرول میں ہے ۔ 

حکومتی ذرائع نے سوڈان میں فوجی بغاوت کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ فوج کے ایک گروہ پر مشتمل چند جرنیلوں نے حکومت پر قبضے کی کوشش کی تھی جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ 

 سوڈان کے سرکاری ٹی وی پر  بھی فوج  کے اقتدار پر قبضے کی خبرچلائی گئی لیکن اس کے بعد کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ۔ 

سوڈان کے اعلیٰ فوجی عہدیدار محمد الفقہی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ فوج کے کچھ اعلیٰ افسران فوجی بغاوت کرنے والے گروپ کو سپورٹ کررہے تھے لیکن اس کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔ اس گروپ نے پہلے بھی اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔