میرا بس چلتا تو انڈیا سے جیت کی خوشی میں چھٹی کا اعلان کر دیتا: شیخ رشید  

If I had the option, I would have declared a holiday from India in the joy of victory: Sheikh Rashid
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 74 سال میں پاکستان کو اس سے بڑی فتح نصیب نہیں ہوئی، میرا بس چلتا تو قوم کیلئے انڈیا سے جیت کی خوشی میں چھٹی کا اعلان کر دیتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کا فائنل گزشتہ روز ہی ہو گیا تھا جس میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار لاکھ کا ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے دبئی پہنچا تھا لیکن پیچھے سے کال آگئی کہ ٹی ایل پی کا معاملہ حل کرنے واپس آ جائو۔ اب بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح نے میرے پیسے وصول کرا دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے قبل سوچنا چاہیے تھا، ہم نے تو انھیں اتنی سیکیورٹی دی تھی، جتنی ان کی فوج نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان اس سے قبل کبھی انڈیا کیخلاف ورلڈ کپ کے ایونٹ میں نہیں جیتا تھا لیکن بابر اعظم کی قیادت میں یہ کامیابی نصیب ہوئی۔