جام کمال نے استعفیٰ کیوں دیا ؟حقائق سامنے آنے لگے

CM Balochistan,Jam Kamal,New CM Name

کوئٹہ :جام کمال کے استعفیٰ کے بعد ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبد الرحمن کھیتران نے کہا کہ جام کمال نے استعفیٰ دیکر پارٹی کو بچالیا ،اب ہم ایک نئی طرز کی حکومت قائم کرینگے جس کا مظاہرہ بہت جلد بلوچستان کی عوام کو دیکھنے کو ملے گا ۔

ترجمان بی اے پی عبد الرحمن کھیتران نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جام کمال اب بھی ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے مشاورت جاری کھیں گے ،اسمبلی میں ایک تجربہ کار شخص کو سپیکر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے ، پارٹی ترجمان نے کہا کہ صوبے میں ایک ایسا نیا ا وزیراعلیٰ لائیں گے جو عوام کی دسترس میں ہوگا، ہم نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور اراکین اسمبلی سے رابطہ کرے گی، ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اپوزیشن بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔

ترجمان بی اے پی نے مزید کہا کہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک کو نمٹا دیا جائے گا،واضح رہے سپیکر بلوچستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے مشاورت مکمل ہو چکی ہے جس میں نئے قائد ایوان کیلئے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو اور دوسری طرف نئے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے ،یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں نئے ناموں کیلئے اتحادی جماعتوں کی طرف سے بھی توثیق کروائی جائے گی ۔