یکم نومبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

 یکم نومبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان
کیپشن: یکم نومبر سے پیٹرول مزید منہگا ہونے کا امکان
سورس: فائل فوٹو

کراچی: عوام کے لئے ایک اور بُری خبر، یکم نومبر سے پیٹرول مزید منہگا ہونے کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے اور اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کریگا۔

خیال رہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے اور 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔