ارشد شریف کی میت آج رات پاکستان پہنچے گی

ارشد شریف کی میت آج رات پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی میت غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے گزشتہ شب سوا1 بجے نیرونی سے دوحہ روانہ کی گئی تھی۔ 
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ غیر ملکی پرواز کینیا سے دوحہ پہنچ چکی ہے جہاں سے آج شام ساڑھے 7 بجے میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا اور آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچ جائے گی۔ 
ترجمان نے مزید بتایا کہ کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے گزشتہ شب انتظامات کا جائزہ لے کر مقتول صحافی ارشد شریف کی میت نیروبی سے دوحہ روانہ کی تھی۔ 
واضح رہے کہ کینیا میں قتل کئے گئے سینئر پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارشد کو پولیس نے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا۔

مصنف کے بارے میں