واٹس ایپ سروسز کی جلد بحالی کیلئے کام کیا جا رہا ہے: ترجمان میٹا

واٹس ایپ سروسز کی جلد بحالی کیلئے کام کیا جا رہا ہے: ترجمان میٹا

لاہور: میٹا نے عالمی سطح پر باہمی رابطوں کیلئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہونے پر بیان دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق میٹا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ سروسز ڈاؤن ہونے سے آگاہ ہیں جسے جلد از جلد بحال کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
میٹا ترجمان نے کہا کہ ہم آگاہ ہیں کہ کئی افراد کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی جلد از جلد بحالی کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں باہمی رابطوں کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کو مسئلہ پیش آ رہا ہے جس کے تحت وہ گروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان، بھارت، ترکی سپین سمیت یورپی ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہیں جس کے باعث صارفین کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ 
 دنیا بھر سے لوگوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جبکہ انفرادی طور پر صارف کو پیغام بھیجا جارہا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ جو افراد واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی ایپلی کیشن کے ساتھ کنکشن میں مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں