ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ 

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کینیا میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سربراہ جوڈیشل کمیشن سول سوسائٹی یا میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں