سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی کورونا کا شکار

سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی کورونا کا شکار

پرتھ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے سپنر ایڈم زامپا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایڈم زامپا میں کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں تاہم وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں آج میزبان آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پرتھ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں