کراچی ،نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا گیا

 کراچی ،نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا گیا

کراچی :نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کردیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام سرکاری بینک کے نام پر رکھ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل  کرکے سرکاری بینک کے نام پر رکھ دیا۔ نیشنل  اسٹیڈیم کراچی اب نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کہلائے گا ، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل بینک کے درمیان 5 سالہ معاہدہ طے پایا ہے ۔ معاہدے کے تحت اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا گیا ہے ۔