آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
سورس: File

راولپنڈی:پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرنس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، مجموعی علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے سفیر الفریڈ گرنس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔

انہوں نے معزز مہمان کو سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا ۔

مصنف کے بارے میں