عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا

عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا
سورس: File

لاہور : سابق چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ کہتے ہیں میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے جا رہا ہوں۔ 

لاہور میں صوبائی وزرا کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کرتے عمران خان نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوگا۔ اور پھر ہم اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔ ہمارے دور میں اپوزیشن نے لانگ مارچ کیے لیکن ہم نے کسی کو نہیں روکا اب ہمیں کیوں روک رہے ہیں؟

عمران خان نے کہا کہ 25 مارچ کو ہم پر لانگ مارچ میں تشدد کیا کیا گیا۔ میرے اوپر  24کیس درج ہو جاتے ہیں۔ ہمیں  2018میں جب پاکستان ملا تھا تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا جسے ہم نے بہتر کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ملک انتہائی مشکل میں ہے لیکن ہم حقیقی آزادی کی تحریک نہیں روکیں گے۔ ہمارا لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا اسلام آباد کی طرف جائے گا۔ 

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ضمنی انتخابات جیتنے پر ان کی پارٹی کی قیادت کے خلاف ’کیسز کی بارش‘ کی گئی اور ان کے خلاف دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے۔یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا عوام کا سمندر ہوگا۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی قیادت کون کرتا ہے، اس کا فیصلہ عوام کریں۔ صحافیوں کے منہ بند کیے گئے، چینلز پر پابندیاں لگائی گئیں اور ان کے رہنماؤں پر تشدد کیے گئے۔ ڈاکوؤں کے کیس معاف کیے جا رہے ہیں۔
 

بیک ڈور رابطوں سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعت ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرتی ہے۔ دروازے ہمیشہ بیک ڈور چینلز پر کھلے تھے۔ مگر اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے۔ انھیں یہ خوف ہوگیا کہ پالتو الیکشن کمشنر کے باوجود یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ مجھے غیر قانونی اور غیر قانونی طور پر نااہل کیا گیا۔ انھوں نے الیکشن نہیں کروانے۔ اس لیے ہم نے مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ارشد شریف شہید کے لیے مونومنٹ بنائیں گے۔ میں چاہوں گا پنجاب کی حکومت بھی ایسا کرے۔
 

مصنف کے بارے میں