امریکا نے شمالی کوریا کو بھی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا

امریکا نے شمالی کوریا کو بھی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا

نیو یارک: امریکا نے شمالی کوریا پر ایک اور پاپندی لگا دی۔ سفری پابندیوں کی نئی فہرست میں شمالی کوریا کو بھی شامل کر لیا گیا۔سفری پابندیوں کی نئی فہرست میں شمالی کوریا، صومالیہ اور چاڈ کا نام شامل کیا گیا ہے جبکہ ایران، لیبیا، شام، ونیزویلا اور یمن کا نام پہلے ہی فہرست کا حصہ تھا تاہم سوڈان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دستخط کردہ اس فہرست پر  18اکتوبر سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ نئی فہرست پچھلی فہرست کو 90 روز مکمل ہونے پر جاری کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فہرست میں اضافے کا فیصلہ مختلف ممالک کی حکومتوں کی جانب سے دی گئی معلومات کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا پر لگائی گئی پابندی صرف ان کے سرکاری ملازمین اور اُن کے اہل خانہ پر لاگو ہو گی۔

افریقی ملک چاڈ امریکہ کا انسداد دہشت گردی میں اہم ساتھی ہے لیکن اس نے امریکہ کے ساتھ دہشت گردی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں