تحریک پاکستان کی سرگرم رکن فاطمہ صغری انتقال کر گئیں

تحریک پاکستان کی سرگرم رکن فاطمہ صغری انتقال کر گئیں

لاہور: بزرگ رہنما فاطمہ صغری چھیاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انکی بیٹی کے مطابق انہیں اچانک پیٹ میں درد ہوا جس کے باعث انکی موت واقع ہوئی۔ قیام پاکستان کے وقت فاطمہ صغری نے انگلستان کا جھنڈا اتار کر مسلم لیگ کا جھنڈا لہرایا تھا۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ اور پرایڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔ انہوں نے سوگواران میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔ انکی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد جوہر ٹاون ای بلاک 802 میں ادا کیا جائے گا جبکہ تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں