اسحاق ڈار احتساب عدالت پیش، فرد جرم کی کارروائی کیلئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر

اسحاق ڈار احتساب عدالت پیش، فرد جرم کی کارروائی کیلئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو گئے ان کی جانب سے دو شخصی ضمانتیں اور 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرا دیئے گئے۔ نیب ریفرنس کی نقول اسحاق ڈار کو فراہم کر دی گئیں۔

احتساب عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کیلئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے کہا اسحاق ڈار پیش ہو گئے ہیں اور مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

عدالت نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ پیشی کے وقت عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے وطن پہنچے تھے۔

یاد رہے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس میں احتساب عدالت نے 19 ستمبر کو عدم پیشی پر اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔ وزیر خزانہ کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور شخصی ضمانت کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر اگر وزیر خزانہ پیش نہ ہوئے تو پھر عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں