پشاور: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گردوں سمیت 5 اشتہاری گرفتار

پشاور: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گردوں سمیت 5 اشتہاری گرفتار

پشاور: سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے لئے منصوبہ بندی کرنے والے دو اہم افراد کو نواحی علاقے خزانہ میں بارود اور خود کار اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔

پشاور پولیس چیف محمد طاہر خان کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لئے پولیس اور ایف سی پر مشتمل 10 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔

سی سی پی او پشاور نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کے علاوہ پولیس معمول کے مطابق بھی سرچ آپریشن جاری رکھے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں