میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں کی کمی سے روہنگیا مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ

میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں کی کمی سے روہنگیا مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ

ڈھاکا: میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کے مسائل ختم نہیں ہو رہے۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی تعداد زیادہ جبکہ ڈاکٹروں کی کمی ہے۔

ضلع کوکس بازار کے کوتوپالونگ کیمپ میں ڈاکٹروں کی کمی نے روہنگیا مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا۔ ایک دن میں ایک ڈاکٹر نے 600 مریضوں کو دیکھا۔ ڈاکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے لوگ خوراک کی کمی کا شکار ہیں اور پیٹ کی بیماریاں عام ہیں۔

زیادہ تر بچے غذائیت اور جسم میں پانی کی کمی کا شکار ہیں جو جان لیوا ہو سکتی ہے۔ طویل سفر پیدل کرنے کی وجہ سے مریضوں کی اکثریت شدید بخار میں مبتلا ہے۔

دوسری جانب ضلع کوکس بازار کے علاقے تنگ کھلی میں حکومت نے پناہ گزینوں کو عارضی گھر بنانے کے لئے زمین دے دی جہاں انہوں نے ایک چھوٹا سا شہر بسا لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں