امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سر براہ کو مارنے کی دھمکی دے دی

پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جان کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیانگ یانگ کی جانب سے اس طرح دھمکیاں آتی رہیں تو وہ زیادہ عرصے نہیں رہیں گئے۔ صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں کہا جس میں انکا کہنا ہے کہ میں نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا خطاب سنا ہے اگر وہ لٹل راکٹ مین کی ہی سوچ ہے تو زیادہ عرصہ نہیں رہیں گئے۔

دوسری طرف امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو چکی ہے، امریکی صدر شمالی کوریا کو نیست نابودکرنے کی دھمکی دے چکے ہیں ادھر شمالی کوریا کے سربراہ نے بھی امریکاپر ایٹمی حملے کا اعلان کیا تھا۔

شمالی کوریا کے دارالحکومت میں ایک لاکھ افراد نے امریکا کے خلاف مظاہرہ کیا اور مظاہرے میں ہر طبقہ کے افراد شامل تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں