حکومت نے سارے نظام کو تباہی کی راہ پر جھونک دیا ہے، نعیم الحق

حکومت نے سارے نظام کو تباہی کی راہ پر جھونک دیا ہے، نعیم الحق

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ ہمارا حکومت اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے کیونکہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نظام میں بے شمار خامیاں پیدا کر کے اسے تباہی کی راہ پر جھونک دیا۔ معیشت تباہ ہو گئی ہے اور اس سال پاکستان نے جو قرض واپس کرنے ہیں اس کے آدھے پیسے بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو شرم نہیں آتی انہیں فوری استعفیٰ دینا چاہیے تھا اور ہمیں یقین ہے جیل اسحاق ڈار کا مقدر بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے سے ثابت ہو گیا کہ اسیپکر کا عہدہ ان کے اقتدار کو طول دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ہتھکنڈے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہیں ہم دیکھیں گے آئندہ دنوں میں نواز شریف کا رویہ کیسا رہتا ہے۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ عوام کو اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے اور نئے انتخابات کرانے کے لیے گنجائش ہے۔ الیکشن کمیشن جوڈیشل کمیشن کی سفارشات اور ہماری سفارشات پر عمل کر کے انتخابات کو شفاف بنائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں