امریکا کا شمالی کوریا پر حملہ،روس نے امریکی بزدلی کا پردہ فاش کر دیا

امریکا کا شمالی کوریا پر حملہ،روس نے امریکی بزدلی کا پردہ فاش کر دیا

ماسکو :امریکا کا شمالی کوریا پر حملہ،روس نے امریکی بزدلی کا پردہ فاش کر دیا،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری بم ہونے کی وجہ سے امریکا کسی صورت میں شمالی کوریا کے خلاف جارحانہ کارروائی نہیں کرے گا ۔

امریکا شمالی کوریا پر کسی صورت حملہ نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ

روسی نیوز چینل کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تقریباً سب لوگ ہی اس تجزیے سے متفق نظر آتے ہیں۔روسی وزیر خارجہ کے مطابق شمالی کوریا کی دھمکیوں کو ختم کرنے کا درست طریقہ مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات سے تنازعہ حل نہ کیا تو ہم ایک سنگین آفت کے دہانے پر ضرور پہنچ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی بمبار طیاروں نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب پروازیں کی تھیں۔