بنگلہ دیش نے روہنگیا مسلمانوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

بنگلہ دیش نے روہنگیا مسلمانوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

ڈھاکہ:روہنگیا مسلمانوں پر اہم اسلامی ملک نے پابندیا ں عائد کر دیں،بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین سخت پابندیاں عائد کر دیں ہیں بنگلہ دیشی حکوم نے ٹیلی کیمونکشن کو خبردار کیا ہے کہ وہ مہاجرین سموں کی فروخت نہ کریں،تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت میانمار سے بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کر کے آنے والے مہاجرین پر خاص نظر رکھ رہی ہے کہ کہیں کوئی مہاجر دہشت گردی کی سرگرمیاں نہ شروع کر دے۔

بنگلہ دیشی حکام کا کہنا کے ہم اس معاملے پر کافی سنجیدہ ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا مسلہ جنم لے،اس وقت صور ت حال خاصی خراب ہے کیونکہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش کی سرحد پار کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے ہم خاص طورنوجوانوں پر نظر رکھ رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی انکو آسانی سے دہشگردانہ سرگرمیوں میں شامل کر سکتا ہے۔یاد رہے اس وقت بنگلہ دیش میں وسیع پیمانے پرمہاجرین موجود ہیں اور انکوخوراک اور رہائش کی شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں