عمران خان نے لندن فلیٹ اور بنی گالہ سے متعلق دستاویزات جمع کرا دیں

عمران خان نے لندن فلیٹ اور بنی گالہ سے متعلق دستاویزات جمع کرا دیں

اسلام آباد: کپتان کی نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کرے گا۔ عمران خان کی جانب سے لندن فلیٹ سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔ دستاویزات متفرق درخواست کے ہمراہ جمع کرائی گئی ہیں۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پینسٹھ لاکھ ابتدائی اور آٹھ لاکھ آخری قسط کے علاوہ تمام رقم جمائمہ نے ادا کی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کی اراضی روز اوّل سے جمائما ہی کے نام تھی۔ اس اراضی کیلئے رقم بھی جمائما نے فراہم کی۔ متفرق درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لندن فلیٹ ایک لاکھ سترہ ہزار پانچ سو پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔

لندن فلیٹ غیر ملکی آمدن سے خریدا گیا جسے ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام دستیاب اصل دستاویزات پیش کر دی ہیں اور ان تمام دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں