سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کا معاملہ، نیا فل بنچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کا معاملہ، نیا فل بنچ تشکیل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت کے لئے نیا فل بینچ تشکیل دے دیا۔ تین رکنی بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل ہے۔

آج لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کر دیا تھا جس پر ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر درخواست فل بینچ کو بھیج دی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے عدالتی حکومت کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ پنجاب کو سانحے پر جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ 2014ء میں ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے سانحہ میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں