سنی لیون کا فلم راگنی ایم ایم ایس ریٹرن میں کام کرنے سے انکار

سنی لیون کا فلم راگنی ایم ایم ایس ریٹرن میں کام کرنے سے انکار

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے پروڈیوسر ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس سلسلے کی تیسری فلم راگنی ایم ایم ایس ریٹرن میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے اپنے مصروف ترین شیڈول کے باعث پروڈیوسر ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس ریٹرن میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فلم راگنی ایم ایم ایس 2 کی کامیابی کے بعد وہ چاہتی تھیں کہ سنی لیون اس سلسلے کی اگلی فلم کا بھی حصہ ہوں لیکن سنی لیون اگلے دو ماہ لاس اینجلس میں گزاریں گی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں