انتہا پسندی کے خلاف سعودی عرب کے تعاون سے مرکز قائم کردیا، امریکا

انتہا پسندی کے خلاف سعودی عرب کے تعاون سے مرکز قائم کردیا، امریکا

واشنگٹن:امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے ایک ایسا مرکز قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے ۔ریکس ٹلرسن نے سب کمیٹی برائے انسداد دہشت گردی، ایٹمی عدم پھیلاو اور تجارت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے نئی درسی کتب چھاپی جارہی ہیں اور پرانی کتابوں کو واپس اٹھایا جارہا ہے.

جو انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہیں، مساجد کے پیش امام حضرات کی تربیت پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ یہ مرکز سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھی اثر انداز ہوگا۔ریکس ٹلرسن نیکہا کہ ریاض میں ہونے والے سربراہی اجلاس کا ایک نتیجہ یہ تھا کہ سعودی عرب میں ایسا سینٹر بنایا جائے گا جو مسلمانوں میں شدت پسند پیغامات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرکز نے کام شروع کردیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے انتہا پسند حملوں کے عوامل کو ختم کرنا ہے۔ مرکز کا بہت وسیع کام ہوگا، جو سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھی اثر انداز ہوگا۔