نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

لاہور :سا بق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے اس کے علاوہ درخواست کی گئی ہے کہ اپیل پرجلد سماعت کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق یہ درخواست پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر نے جمع کرائی ہے۔اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹراکورٹ اپیل بہت پہلے دائرکی لیکن ابھی تک سماعت نہیں ہوئی،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی انٹراکورٹ اپیل پرجلد سماعت کی جائے۔
درخواست گزارکا کہنا تھا کہ نواز شریف اگر دوبارہ ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے،لہٰذانواز شریف،انکے اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔