داعش کا شام میں حملہ، روسی جنرل ہلاک

داعش کا شام میں حملہ، روسی جنرل ہلاک

دمشق: مشرقی شام کے علاقے دیر الزور پر انتہا پسند جماعت داعش کی گولا باری کی زد میں آ کر ایک روسی جنرل ہلاک ہو گیا۔
روسی خبر رساں اداروں نے ماسکو وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کی جانب سے راکٹوں کی اچانک گولا باری کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے جنرل شامی فوجیوں کو جنگی داﺅپیچ سکھانے کے لئے شامی علاقے میں موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے روس کے اعلی فوجی عہدیدار شامی فوج کے اس کمان سینٹر کے آپریشن کنڑول روم سے وابستہ تھے جس کا مقصد دیر الزور کا قبضہ چھڑانا بتایا جاتا ہے۔
یاد رہے دیر الزور شام میں داعش کے زیر کنٹرول آخری علاقہ ہے اور اس پر فی الوقت دو طرح کے حملے ہو رہے ہیں۔ پہلا حملہ روس کی بری اور فضائی فوج کی حمایت یافتہ شامی فوج کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب واشنگٹن کی سربراہی میں داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد کی فوجی حمایت اور تعاون یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کر رہی ہیں۔