وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نواز شریف کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نواز شریف کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی  میاں نوازشریف سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد  میں ملاقات ہوئی  جہاں دونوں کے درمیان کچھ دیر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم اور میاں نوازشریف کی ملاقات کے دوران پارٹی اموراور ملک کے مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی  بھی ملاقات  پنجاب ہاؤس اسلام آبا دمیں ہوئی ۔ ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے گلے شکوے دور کر لیے گئے ہیں جب کہ چوہدری نثار نے اس دوران میاں نواز شریف کی قیادت پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔