برطانیہ میں دہشت گردی کے 4 حملے ہوئے جبکہ 7 حملوں کو ناکام بنایا گیا

برائیٹن/ لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے رواں سال مارچ کے بعد سے اب تک دہشت گردی کے7 حملے ناکام بنائے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق میئر صادق خان نے جماعت کاسالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پولیس کے بجٹ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو بھی انتہا پسندانہ مواد سے نمٹنے کے لیے مزید اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔یہی نہیں رواں سال مارچ کے بعد اب تک برطانیہ میں دہشت گردی کے 4 حملے ہوئے جبکہ 7 حملوں کو ناکام بنایا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ لندن کے پولیس چیف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے پچھلے چند ماہ کے دوران دہشت گردی کی کم سے کم6 سازشیں ناکام بنائی ہیں۔

مصنف کے بارے میں