انوشکا نے ویرات کیساتھ کاروبار کی خبروں کو مسترد کر دیا

انوشکا نے ویرات کیساتھ کاروبار کی خبروں کو مسترد کر دیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمانے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ ریسٹورنٹ کھولنے کی خبروں کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے اپنی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بزنس کرنیکا ارادہ کیا تھا اوراسی لیے دونوں نے ممبئی اور نئی دہلی میں مشترکہ جائیداد خریدی تھی۔رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایک ساتھ ممبئی کے علاقے وورلی اور نئی دہلی میں ریسٹورنٹ کھولنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم اب انوشکا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں وہ اور ویرات ریسٹورنٹ نہیں کھول رہے اور نہ ہی ہمارا مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ ہے۔