" کسی ہوٹل نے پی آئی اے کو رہائشی سہولیات دینے سے انکار نہیں کیا"

برمنگھم:پی آئی اے کے عملے  کو برمنگھم  میں رہائشی سہولیات سے انکار کا معاملے پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  برطانیہ میں کسی ہوٹل نےپی آئی اےکورہائشی سہولیات دینےسےانکارنہیں کیا.برمنگھم میں پی آئی اےکامعیاری ہوٹل کیساتھ ستمبر2017سےمعاہدہ ہے۔

انہو ں نے کہا کہ یہ خبر پی آئی اے کو نقصان پہچانے کی ایک مذموم کوشش ہے ایسی کوئی بات نہیں کہ پی آئی اے کے عملے کو برمنگھم میں رہائشی فلیٹ دینے سے انکار کیا گیا ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معیاری ہوٹل کیساتھ معاہدہ ہے اور فریقین کے درمیان تعلقات نہایت خوشگوار ہیں.ترجمان پی آئی اے نے  کہا کہ قومی ایئرلائن کےبرطانیہ ،دنیابھرمیں بہترین ہوٹلزسے معاہدےکامیابی سےچل رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے اس خبر میں کوئی صداقت نہیں  ہے  ویسے ہی پی آئی اےکےکریوممبر کی غیراخلاقی حرکت کی بات بھی بےبنیاد اور من گھڑت ہے.مکمل تحقیقات سےیہ بات سامنےآئی کسی کریو ممبر نےکوئی غیراخلاقی حرکت نہیں کی.

یا درہے کہ پچھلے دنوں یہ خبریں موصول ہو رہی تھی کہ پی آئی عملے کےدل پھینک  افراد  ہوٹل میں موجود خواتین کو تنگ کرتا ہے اور خوتین سے موبائل نمبر مانگتا ہے جس کی وجہ سے ہوٹل انتظامیہ نے انہیں مزید کمرے دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن اب ترجمان پی آئی اے کے بیان کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے ۔