بھارت نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا

بھارت نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا

نئی دہلی: بھارت نے نئی سازش کے تحت پاکستان کے روایتی ایٹمی ہتھیاروں کی بجائے بھارتی کولڈسٹارٹ ڈاکٹرائن کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بنائے گئے چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
بھارت ایک لمبے عرصے سے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کیخلاف منفی پروپگنڈا کرنے کیلئے سرگرم ہے۔اب نیا انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی کولڈ ڈاکٹرائن کے توڑ کیلئے بنائے گئے چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے اور دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کرنے میں لگ گیا ہے کہ یہ چھوٹے ایٹمی ہتھیاردہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں کیونکہ یہ ہتھیار فوری استعمال کی غرض سے پاکستان بھر میں کئی جگہوں پر رکھے گئے ہیں۔
باقی سازشوں کی طرح اس نئی سازش میں بھی بھارت کو امریکی ہمنواﺅں کا ساتھ حاصل ہے۔