حمص میں شامی فوج کی داعش کے خلاف اہم پیش قدمی

حمص میں شامی فوج کی داعش کے خلاف اہم پیش قدمی

دمشق: شامی فوج نے صوبے حمص کے مضافاتی علاقے میں داعش کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے الصفوانیہ،  المکرمیہ،  رسم سوید،  رجم الشارہ  اور   جورت نزال نامی علاقوں کو   دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد   کرا   لیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج نے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں امن قائم کرتے ہوئے جب الجراح کے علاقے میں پچاس مربع کلو میٹر کے احاطے کو بھی آزاد  کرا  لیاہے۔

اس سے قبل شامی فوج نے جب الجراح کے مشرق اور جنوب مشرق میں واقع مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔

مصنف کے بارے میں