نیٹو کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ

نیٹو کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ

کابل :افغانستان میں نیٹو کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے۔ حملے نیٹو میں شامل ڈنمارک کا فوجی قافلہ تھا۔ کار بم دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
افغانستان میں نیٹو کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کار بم حملے میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق حملہ کابل کے ڈسٹرکٹ فائیو میں ہوا۔ نیٹو قافلے کا معمولی نقصان ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق دھماکہ انتہائی طاقتور تھا۔ نیٹو کی بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ ا?پریشن شروع کردیا۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور دعویٰ کیا کہ دھماکے میں متعدد امریکی فوجی مارے گئے