ایف سی بلوچستان کا صوبے کے مختلف حصوں میں آپریشن، 4مطلوب دہشتگرد مارے گئے

ایف سی بلوچستان کا صوبے کے مختلف حصوں میں آپریشن، 4مطلوب دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی:  ایف سی بلوچستان کا صوبے کے مختلف حصوں میں آپریشن 4مطلوب دہشتگرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دو دہشتگرد  تھانگو  اور کلیری کا تعلق کالعدم بی آر   اے سے ہے  ہلاک دہشت گرد محمد خان اور جلال دین کا تعلق کالعدم یو   بی اے سے ہے۔  ہلاک دہشت گرد اغواء اور قانون نافذ کرنے ولاے اداروں پر حملے میں ملوث تھے ۔

دہشتگرد ریلوے لائنوں پر دھماکوں بجلی لائنوں کو تباہ کرنے میں بھی ملوث تھے ۔ آپریشن میں 24مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار دہشت گردوں میں سمیع اللہ نامی خود کش حملہ آور بھی شامل ہے ۔ خود کش حملہ آور سمیع اللہ کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے ۔

آپریشن میں بھارتی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں ایل ایم جیز، ایس ایم جیز ، رائفلز،پستول شامل ہیں ۔ آپریشن میں 16کلودھماکہ خیز مواد ،ہنیڈگرنیڈ،راکٹس اور مارٹرگولے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔