پاک فوج اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے،آرمی چیف

پاک فوج اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے،آرمی چیف

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کے گھر   آمد، لیفٹیننٹ ارسلان شہید کے والدین سے ملاقات کی اور لیفٹیننٹ ارسلان شہید   کی قبر پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔جب تک عوام کی قوت پاک فوج کے ساتھ ہے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا۔ ملک سے باہر بیٹھ کرملک اور فوج کو گالیاں دینے والوں پر جلد قانون کی گرفت ہوگی۔ امن کی بحالی اور قانون کی بالا دستی کیلئے ہر قربانی دیں گے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ ارسلان شہید کے والدین سے ملاقات کی آرمی چیف نے شہید ارسلان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ میں شہید ارسلان کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ جنہوں نے اس ملک کیلئے اپنے بیٹے کا نذرانہ دیا ہے ارسلان تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جب تک ایسے والدین موجود ہیں جو اس ملک کیلئے اپنے بچے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اس ملک کو کچھ نہیں ہوسکتا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ جس وقت بھی میرا کوئی جوان ،ایف سی او یا افسر شہید ہوتا ہے تو وہ رات میرے لیے بڑی مشکل ہوتی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرے جسم کا کوئی حصہ مجھ سے کٹ گیا ہے لیکن جب میں صبح اٹھتا ہوں توبھر پور ارادے کے ساتھ اٹھتا ہوں کہ میں نے کام کرنا ہے اور ان بچوں کا خون رائیگاں نہ جائے ہم اس ملک کیلئے اٹھارہ انیس سال کے خوبصورت جوان قربان کررہے ہیں اور کچھ لوگ کافی عرصے سے ملک سے باہر بیٹھ کرملک اور فوج کو گالیاں دیتے ہیں اور ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں جب تک ہمارے پاس ایسے بہادر جوان موجود ہیں اس ملک کو کوئی آنچ نہیں آئے گی اور عنقریب ان تک بھی قانون کی گرفت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اس کیلئے ہم انشاء اللہ کامیاب ہوکر رہیں گے ۔ پاکستان میں آئین وقانون کی عملداری ہوگی ۔ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم پاکستان ایک مضبوط اور اچھا ملک بن جائے میں دوبارہ سے پاکستان فوج کے تمام شہداء ،پولیس ،رینجرز ،ایف سی اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جن کی قربانی کی وجہ سے آج پاکستان دن بدن امن کی طرف بڑھ رہا ہے اور مضبوط ہورہا ہے ۔ آخر میں میں اپنے ہم وطنوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم اندرونی اور بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں جب تک عوام کی قوت ہمارے ساتھ ہے عوام کا فوج کے ساتھ محبت کا جو رشتہ ہے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہو  سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی بہترین مفاد میں کام کرتی رہے گی ۔ امن کی بحالی اور قانون کی بالا دستی کیلئے ہر قربانی دیں گے ۔ پاکستان کادشمن ہمارا دشمن ہے قربانی کے جذبے سے سرشار سپوتوں کی موجودگی میں ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ افواج پاکستانی ملکی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی ۔

مصنف کے بارے میں