ٹوئٹر نے سست اور مہنگے انٹرنیٹ کا حل ڈھونڈ لیا

ٹوئٹر نے سست اور مہنگے انٹرنیٹ کا حل ڈھونڈ لیا

لاہور: سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کا لائٹ ورژن متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ اسے سست رفتار انٹر نیٹ اور مہنگے انٹرنیٹ کے مسئلے کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ ایپ بہت کم موبائل ڈیٹا خرچ کرتی ہے۔ ٹوئیٹر لائٹ کی یہ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن اب پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے لیکن اسے صرف فلپائن کے صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔ٹوئیٹر کا کہنا ہے کہ ویب ورژن سے ملتا جلتی ٹوئیٹر لائٹ ایپ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے ، کمپنی اسے دوسرے ممالک میں بھی لانچ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ٹوئیٹر لائٹ کا ایک فیچر Data Saver ہے ، جسے فعال کرنے پر ایپ صرف ویڈیو یا تصاویر ہی لوڈ کرتی ہے۔ عام استعمال میں بھی یہ ایپ کم سے کم ڈیٹا استعمال کرتی ہے۔یہ 2 جی / 3 جی نیٹ ورکس پر تیزی سے لوڈ ہوتی ہے اور اس کا سائز بھی 3 ایم بی سے کم ہے۔یعنی اسے ڈاون لوڈ کرنے کے لیے موبائل میں زیادہ سٹوریج کا ہونا بھی ضروری نہیں۔