محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب سے زائد کی کرپشن کے کیس میں ملزمان کی ضمانت میں توسیع دے دی

محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب سے زائد کی کرپشن کے کیس میں ملزمان کی ضمانت میں توسیع دے دی

کراچی: سندہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ کی عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب چھہتر کروڑسے زائد کی کرپشن کیس سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوئی،عدالت نے سینئر وکیل نوازخان کے انتقال کے باعث سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوئی کردی۔

سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقارشہلوانی و دیگرملزمان کی ضمانت میں پانچ اکتوبرتک توسیع بھی کردی واضع رہے کہ ایڈوکیٹ نوازخان کے انتقال کے باعث چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے تمام بورڈ ڈس چارج کردیئے جبکہ تمام اہم مقدمات کی سماعت چیمبرز میں کی گئی۔

مصنف کے بارے میں