اٹلی میں پناہ اور ملک بدری کے قوانین میں مزید سختی کی منظوری

اٹلی میں پناہ اور ملک بدری کے قوانین میں مزید سختی کی منظوری
کیپشن: image by facebook

روم :اٹلی کی حکومت نے مہاجرین کے لیے پناہ اور ملک بدری سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانے کی خاطر ایک متنازعہ سیکیورٹی قانون کی منظوری دے دی ہے، یہ قانون مہاجرین کو اٹلی بدر کرنے اور انہیں شہریت نہ دینے میں مددگار ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت نے مہاجرین کی آبادکاری میں ایک مرتبہ پھر بڑی رکاوٹ ڈال دی ہے ، نئے قانون سے مہاجرین کی بڑی تعداد مایوسی کا شکار ہو گئی ہے ۔

مہاجرین نے اٹلی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی کی حکومت کو چاہئے کہ وہ مہاجرین کے مسائل کو سمجھے ، انھوں نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیں ۔