انڈونیشیا میں آتشی پہاڑ میں 2 روز میں 44 دھماکے

انڈونیشیا میں آتشی پہاڑ میں 2 روز میں 44 دھماکے
کیپشن: Image by Wired

جکارتہ:آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں اناک قارا کاتو آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک ہو گیا اور 2روز میں 44دھماکے ہوئے، 200میٹر تک بلند دھوئیں کے بادل منڈلانے لگے۔


انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کےمطابق انڈونیشیا میں اناک قارا کاتو آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک ہو گیا ہے۔انڈونیشیائی محکمہ موسمیات و ارضیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لامپونگ شہر میں موجود آتشی پہاڑ ابتک 44 بار دھماکے ہوئے ہیں۔

جس کے بعد پہاڑ سے 200 میٹر کی بلندی تک دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔علاقے میں مقیم لوگوں کو با حفاظت مقامات کو نقل مکانی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔