لاہور، سروسز اسپتال کے گائنی وارڈ میں 3 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

 لاہور، سروسز اسپتال کے گائنی وارڈ میں 3 فٹ لمبا سانپ نکل آیا
کیپشن: سانپ کو مارنے کے بعد گائنی وارڈ میں معمول کے مطابق کام شروع ہو گیا۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: لاہور میں سروسز اسپتال کے گائنی وارڈ میں 3 فٹ لمبا سانپ نکل آیا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے مار دیا۔ سانپ نکلنے سے وارڈ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سروسز اسپتال کے عملے کے مطابق گائنی وارڈ میں رات کے وقت اچانک 3 فٹ لمبا سانپ نکل آیا جس سے وہاں موجود عملے، مریضوں اور ان کے لواحقین میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

اسپتال کے سیکیورٹی اہلکاروں نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد سانپ کو مار دیا۔ سانپ کو مارنے کے بعد گائنی وارڈ میں معمول کے مطابق کام شروع ہو گیا۔