موبائل نمبر ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر کاجول شوہر پر شدید برہم

موبائل نمبر ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر کاجول شوہر پر شدید برہم
کیپشن: کاجول نے ٹوئٹر پر اجے دیوگن کو کھری کھری سنا دیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: کاجول اپنا موبائل نمبر غلطی سے ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر شوہر اجے دیوگن پر شدید برہم ہو گئیں۔گزشتہ روز اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کا واٹس ایپ نمبرغلطی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کاجول اس وقت ملک میں نہیں ہیں لہٰذا ان کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے۔

بعد ازاں اجے نے تھوڑی دیر بعد ایک اورٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے یہ سب مذاق میں کہا تھا لیکن جب تک ہزاروں لوگ کاجول کو ان کے واٹس ایپ نمبر پر پیغامات بھیج چکے تھے اور آج کاجول نے اپنے شوہر کے اس مذاق پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ہی اجے دیوگن کو کھری کھری سنا دیں۔

f4037bf1184d898b7f10f0c7a474b8dc

کاجول نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’تمہارا مذاق اسٹوڈیو سے باہر نکل گیا ہو گا لیکن اس کی گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے اس کے ساتھ ہی کاجول نے غصے والا ایموجی بنا کر ظاہر کیا کہ وہ اجے دیوگن سے سخت غصہ ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اداکارہ کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ 12 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جسے ان کے شوہر اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا ہے اسلیے ہو سکتا ہے یہ نمبر جاری کرنے والا مذاق دراصل دونوں کی جانب سے فلم کی تشہیر کا ایک حصہ ہو۔