منی لانڈرنگ کیس: زرداری، فریال تالپورعدالت پیش،سابق صدر نے منی بجٹ کو منی ڈرامہ قرار دیدیا

منی لانڈرنگ کیس: زرداری، فریال تالپورعدالت پیش،سابق صدر نے منی بجٹ کو منی ڈرامہ قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی اور سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور انور مجید سمیت دیگر ملزمان بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔آصف زرداری منی لانڈرنگ سکینڈل میں پیشی کیلئے بینکنگ کورٹ پہنچے تو صحافی نے سوال کیا، کیا پاک بھارت تعلقات پھر بگڑ گئے ؟؟؟ جواب میں سابق صدر بولے ایسے ماحول میں اور اس طرح کی حکومتوں میں یہی ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے منی بجٹ کو منی ڈرامہ قرار دیدیا۔

اس موقع پر اومنی گروپ کے مالک انور مجید نے معاملے پر جے آئی ٹی بننے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ابتک کی کارروائی سے مطمئن نہیں، جے آئی ٹی نے بلایا تو ضرور جاو¿ں گا۔ انور مجید نے منی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے یکطرفہ خبریں چلنے کا بھی گلہ کیا۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔ کہا سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے اکاو¿نٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے، جس پر انور مجید کے وکیل بولے عدالت نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے، دلائل دینے سے نہیں۔

اس موقع پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں پھر فیصلہ کرینگے۔ وکلا ملزمان نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان پیش کرنے کا کہا جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ ہم ایف آئی اے کو چالان کے لیے ٹائم فریم کا کہہ سکتے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔ کہا سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے، جس پر انور مجید کے وکیل بولے عدالت نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے، دلائل دینے سے نہیں۔