جلال پور بھٹیاں : بوائز سکول کیمپوٹر لیب میں چوری کی انوکھی واردات ،لیب کے تالے بند ،چور روشن دان سے کمپوٹر لے اڑے

جلال پور بھٹیاں : بوائز سکول کیمپوٹر لیب میں چوری کی انوکھی واردات ،لیب کے تالے بند ،چور روشن دان سے کمپوٹر لے اڑے

جلال پور بھٹیاں ( محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں)  بوائز سکول کیمپوٹر لیب میں چوری کی انوکھی واردات ،لیب کے تالے بند ،چور روشن دان سے کمپوٹر لے اڑے،

سکول ہیڈ ماسٹر کی درخواست پر مقدمہ درج پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی جلال پور بھٹیاں کے نواحی علاقہ رسول پور تارڑ کے بوائز سکول کی کمپوٹر لیب میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے.

لیب کے تالے بند ہونے کے باوجود نامعلوم چور چھوٹے سے روشن دان سے چور لاکھوں روپے کے 8 کمپوٹر اور پرنٹر لے اڑے میں آپ کو بتاتا چلوں جس روشن دان سے کمپوٹر چوری کا بتایا جا رہا ہے اس سے کمپوٹر کا سپ پی یو اور پرنٹرز وغیرہ نکلنا نامکمل ہے جیسا کہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے.

سکول ہیڈ ماسٹر کی درخواست پر تھانہ جلال پور بھٹیاں میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہےلیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں کی جا رہی بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل سے کھلینے والوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے.