سانحہ صفورا کا ملزم نوید عرف شریف دادو سے گرفتار

سانحہ صفورا کا ملزم نوید عرف شریف دادو سے گرفتار
کیپشن: دہشت گرد نوید عرف شریف کو افغانستان سے واپسی پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

دادو: سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد نوید عرف شریف کو پولیس نے دادو سے گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی دادو تنویر کے مطابق گرفتار دہشت گرد نوید عرف شریف کا تعلق القاعدہ سے ہے جو حیدرآباد کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد نوید عرف شریف کو افغانستان سے واپسی پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔

ایس ایس پی دادو نے مزید بتایا کہ دہشت گرد نوید کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی جبکہ دہشت گرد پر 6 مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گرد نوید نے 2014ء میں حیدرآباد میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا جبکہ حیدرآباد ہی میں دوران بینک ڈکیتی رینجرز اہلکار کو بھی قتل کیا تھا۔