بھارت سے پہلے دو میچز کی شکست کا بدلہ لیں گے ، مکی آرتھر

بھارت سے پہلے دو میچز کی شکست کا بدلہ لیں گے ، مکی آرتھر
کیپشن: فوٹو فائل

دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیاءکپ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور سپر فور مرحلے کے صرف 2 میچ باقی رہ گئے ہیں جس میں ایک میچ آج بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جبکہ دوسرا میچ کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا ۔اگر پاکستان کل بنگلہ دیش کو شکست دیتا تو پھر پاکستان اور بھارت ایک بار پھر 28 تاریخ کو مدمقابل ہونگے جس کیلئے کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابھی سے بھارت کو وارننگ دیدی ہے ۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی ہے جنہوں نے بنگلہ دیش اور بھارت کیخلاف ’اعلان جنگ‘ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ قومی ٹیم ناصرف بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں جائے گی بلکہ فائنل میچ میں شکست دے کر راؤنڈ میچز میں ہونے والی شکست کا بدلہ بھی لے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم سپرفور مرحلے کے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے گی اور وہاں بھارت کو شکست دے کر اسی ٹورنامنٹ میں ملنے والی دو مرتبہ شکست کا بدلہ چکائے گی اور قوم کو تحفہ دے گی۔