میر غضنفر علی خان کی جگہ راجا جلال حسین نئے گورنر گلگت بلتستان مقرر

میر غضنفر علی خان کی جگہ راجا جلال حسین نئے گورنر گلگت بلتستان مقرر
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے راجا جلال حسین کو نیا گورنر مقرر کردیا۔

گورنر گلگت بلتستان کے استعفے کی منظوری اور نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے استعفے کی منظوری اور نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 
خیال رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔گورنر سیکریٹریٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کو بھجوایا تھا جسے اب منظور کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ میر غضنفر علی خان جون 2015 میں گلگت بلتستسان میں ہونے والے انتخابات میں ہنزہ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو ئے تھے جنہوں نے 6 ماہ بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر گورنر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔