آئی سی سی نے شارجہ میں ہونے والی ٹی 10لیگ قانونی قرار دے دی

آئی سی سی نے شارجہ میں ہونے والی ٹی 10لیگ قانونی قرار دے دی
فوٹو سوشل میڈیا

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کو قانونی قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات آئی سی سی کا رکن ملک ہے اور کسی ممبر کو ایک سے زائد لیگ کرانے پر نہیں روک سکتے،ٹی 10 لیگ کو اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد ہی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ اچھی ہے یا بری یہ فیصلہ امارات کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے، اگر وہ اسے بہتر سمجھتے ہیں تو ہم اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گے،پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی طلب کی ہے، انہوں نے احسان مانی کا بیان پڑھا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین لیگ کے حوالے کوئی باظابطہ اعتراض نہیں اٹھایا۔