فیفا ایوارڈز 2018: محمد صلاح نے گول آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا

فیفا ایوارڈز 2018: محمد صلاح نے گول آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: فوٹو فائل

لندن: فیفا ایوارڈز 2018 میں مصری فٹبالر محمد صلاح نے گول آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، محمد صلاح نے ایورٹن کے خلاف یادگار گول اسکور کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں فیفاایوارڈ 2018 کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں لیول پول کے محمد صلاح کو گول آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔محمد صلاح سال کے بہترین فٹبالرز کی فہرست میں بھی شاٹ لسٹ ہیں، فیفا گول کیپر ایوارڈ بیلجئم کے تھیباٹ کورٹئس نے حاصل کیا اور بہترین کوچ فرانس کے ڈیڈیئر ڈوشامز قرار پائے۔

فیفا ایوارڈز میں بدقسمتی سے ارجنٹائن کے لائنل میسی کا نام سال کے بہترین فٹبالرز کے لیے شارٹ لسٹ نہ ہوسکا، کرسٹیانو رونالڈو، محمد صلاح اور لوکا مورڈچ کے درمیان مقابلہ ہوا۔پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ سیزن میں رئیل میڈرڈ کو یوئیفا چیمپئنز ٹرافی جیتوا چکے ہیں۔لوکا موڈرچ نے کروشیا کو ورلڈ کپ فائنل تک رسائی دلائی، جبکہ مصری فٹبالر محمد صلاح لیور پول کے لیے چوالیس گول کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے انگلش پریمئیر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا کر گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ دنیائے فٹ بال میں‌ ابھرتے ہوئے مصری کھلاڑی محمد صلاح‌ نے برطانیہ سمیت یورپ کے نوجوانوں‌ اور فٹ بالرز کو اپنا گرویدہ بنا کر ان کے لیے رول ماڈل کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔